اردو
اردو

اپنے صارفین اور گاہکوں کی رازداری کی حفاظت اور قائم رکھنا VisaHQ.pk کی پالیسی ہے، اور ان کی مہیا کردہ معلومات کی رازداری ذیل میں بیان کردہ شرائط کے تحت ہے۔ رازداری کے لیے اپنی ذمہ داری کا اظہار کرنے کے لیے ہم تمام موجودہ اور آئندہ صارفین کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ وہ یہ نظام استعمال کرنے سے قبل یہ رازداری کا بیان بغور پڑھ لیں۔
یہ رازداری کا بیان بتاتا ہے کہ ہم کونسی معلومات اکٹھی کرتے ہیں، ہم انہیں کیسے استعمال کرتے ہیں، اور اسے بدلا یا ٹھیک کیسے کیا جائے۔ ہماری منشا یہ ہے کہ آپ کی معلومات کے ضمن میں آپ کی رازداری کے حوالے سے آپ کو جتنا زیادہ کنٹرول ممکن ہو مہیا کیا جائے۔ یقین رکھیں کہ ہم آپ کی اجازت کے بغیر ذاتی معلومات کسی تیسرے فریق پر منکشف نہیں کریں گے۔ ہماری سائٹ استعمال کر کے آپ شرائط و ضوابط کے نقاط اور رازداری کے بیان سے اتفاق کرتے ہیں۔ VisaHQ.pk اس بیان کو کسی بھی وقت توسیع دینے یا/ اور تبدیل کرنے کا حق محفوظ رکھتی ہے۔

1۔ سیکیورٹی VisaHQ.pk اعلی ترین درجے کی سیکیورٹی اور رازداری مہیا کرنے کی ذمہ دار اور کوشاں ہے۔ صارفی توثیق کے حوالے سے تمام لین دین، بشمول کریڈٹ کارڈ پروسیسنگ، ایس ایس ایل (سیکیور ساکٹ لئیر) ٹیکنالوجی استعمال کر کے کیے جاتے ہیں، جو آپ کے براؤزر میں معاونت شدہ ہے، اور جو ہمیں بھیجی گئی تمام معلومات کو مرموز (انکرپٹ) کر دیتا ہے۔ ہمارا سیکیورٹی سرٹیفکیٹ کموڈو گروپ (یو ایس اے) کی جانب سے تصدیق شدہ ہے، جو انٹرنیٹ پر تجارتی طور پر دستیاب بہترین رمز نگاری استعمال کرتا ہے۔ ہم پالیسیاں اور طریقہ ہائے کار نافذ کر کے ذاتی معلومات کو گمشدگی، غلط استعمال، غیر قانونی رسائی، انکشاف، تبدیلی یا تباہی سے بچانے کے لیے ہر ممکن احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہیں، تاکہ یقینی بنا سکیں کہ ذاتی معلومات صرف اس مقصد کے لیے رکھی جائیں جس کے لیے وہ اکٹھی کی گئی ہیں۔

2۔ معلومات ہم آپ کی مہیا کردہ معلومات کا درست اور مکمل انداز میں اندراج یقینی بنانے کے لیے اقدامات اٹھاتے ہیں۔ ہم آپ کو اپنی ذاتی معلومات تک ہر وقت رسائی مہیا کرتے ہیں تاکہ جہاں مناسب ہو وہاں ان معلومات میں تصحیح یا تبدیلی کی جا سکے۔

  1. گاہکوں سے/ گاہکوں کے بارے میں حاصل کردہ معلومات خصوصی طور پر صرف بہتر خدمات کی فراہمی کے لیے استعمال کی جاتی ہیں۔ یہ کبھی کسی تیسرے فریق کو جاری نہیں کی جاتیں حتی کہ گاہک صراحتاً اس کی اجازت نہ دے دے۔ آپ جو بھی معلومات مہیا کریں وہ مکمل طور پر خفیہ ہے اور غیر قانونی استعمال سے حفاظت کی جائیں گی۔
  2. مالیاتی لین دین کریڈٹ کارڈ کے سودے بڑی تھرڈ پارٹی کریڈٹ کارڈ پروسیسنگ کمپنیوں میں سے ایک کے ذریعے سرانجام دئیے جاتے ہیں۔ آپ کی تمام تر معلومات مرموز ہوتی ہیں اور صرف مناسب سودے اور لین دین مکمل کرنے کے لیے استعمال ہوتی ہیں۔ ہماری ڈیٹا بیس تصدیق اور منظوری کے عمل کو مکمل کرنے کے لیے آپ کے کریڈٹ کارڈ کے صرف آخری چار ہندسے ذخیرہ کرتی ہے۔
  3. کوکیز VisaHQ.pk اپنے گاہکوں، جب وہ ویب سائٹ پر تشریف لائیں، کو پہچاننے کے لیے کوکیز استعمال کرتی ہے۔ یہ ہمیں اپنی ویب سائٹ پر ان کا تجربہ بمطابق پسند بنانے کی سہولت دیتا ہے۔ آپ کو شاید رجسٹر ہونے کے لیے اپنے زیرِ استعمال براؤزر میں کوکیز "آن" کرنے یا فعال کرنے کی ضرورت پڑے۔ تاہم اگر آپ کوکیز کو معطل کرنے کا انتخاب کرتے ہیں تو بھی آپ سائٹ پر آنے جانے کے قابل ہوں گے۔ کوکیز کوئی ذاتی معلومات ذخیرہ نہیں کرتیں۔ تمام معلومات انتہائی خفیہ ہوتی ہے اور کمپنی کے باہر نہ فروخت کی جاتی ہے نہ دیکھی جاتی ہے۔ VisaHQ.pk دوسری ویب سائٹوں اور کمپنیوں کے/ کی جانب روابط یا اشتہارات دکھا سکتی ہے جو بھی کوکیز استعمال کرتے ہوں۔ ایسی صورتحال میں VisaHQ.pk کو کسی قسم کی جزوی یا کلی معلومات کے لیے ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جا سکتا جو ایسے فریقین کوکیز کے استعمال کے ذریعے جمع کریں۔ آپ کو پہلے ہی مشورہ دیا جاتا ہے کہ خود کو ان ویب سائٹوں کی رازداری کی پالیسیوں اور معلومات کے اشتراک کے معیارات سے مانوس کریں چونکہ وہ VisaHQ.pk کی پالیسیوں اور معیارات سے مختلف ہو سکتے ہیں۔
  4. نظام کی معلومات VisaHQ.pk آئی پی ایڈریس، براؤز کی قسم اور آپریٹنگ سسٹم کی قسم جیسی معلومات اکٹھی کرنے اور ذخیرہ رکھنے کا حق محفوظ رکھتی ہے۔ تمام تر معلومات انتہائی خفیہ ہیں اور صرف سسٹم ایڈمنسٹریشن کے مقاصد کے لیے استعمال کی جائیں گی۔ یہ معلومات مسائل کی تشخیص، ٹریفک کی نگرانی اور سائٹ کے استعمال میں مدد فراہم کرتی ہیں۔
  5. ای میل VisaHQ.pk اپنے اراکین یا کلائنٹس کی درخواستوں کے اسٹیٹس میں تبدیلی، ڈیٹا بیس یا اپنی ویب سائٹ میں تبدیلیوں، یا نئی خدمات یا صلاحیتوں کی شمولیت کے موقع پر انہیں مطلع کرنے کے لیے ای میل کا استعمال کرتی ہے۔ ہماری خدمات کے جزو کے طور پر VisaHQ.pk ایسے مواقع پر بھی ای میل اطلاعیے بھیج سکتی ہے جب خصوصی رعایات، نئی شامل شدہ مصنوعات، یا نئے ڈویلپ شدہ فیچر دستیاب ہوں۔ ہماری ای میل لسٹ خفیہ ہے اور کمپنی کے باہر نہ کبھی فروخت کی جاتی ہے اور نہ کسی تیسری پارٹی کو دی جاتی ہے۔
  6. آپ کی معلومات میں تبدیلی یا ترمیم آپ اپنی صارفی شناخت (داخلہ) اور پاسورڈ استعمال کر کے کسی بھی وقت اپنی پروفائل میں تبدیلی یا ترمیم کر سکتے ہیں۔ یہ طریقہ کار معلومات کی حفاظت کی ضمانت دیتا ہے۔ براہِ کرم اپنی صارفی شناخت (داخلے)/ پاسورڈ یا کمپیوٹر وغیرہ کے کسی بھی قسم کے غیر قانونی استعمال کی فوری طور پر اطلاع دیں۔ VisaHQ.pk آپ کی صارفی شناخت (داخلہ) / پاسورڈ یا کمپیوٹر وغیرہ کے غیر قانونی استعمال کے نتیجے میں معلومات کے کسی قسم کے نقصان، گمشدگی یا تبدیلی کی ذمہ دار نہیں۔
3۔ دست برداری انٹرنیٹ پر ابلاغ اور اس کے ساتھ ساتھ انٹرنیٹ پر خدمات کی فراہمی کے لیے استعمال کردہ ایپلی کیشنز مختلف سیکیورٹی خطرات کی زد میں ہوتی ہیں۔ کسی بھی صورتحال میں VisaHQ.pk کسی بھی قسم کے نقصانات یا گھاٹے، بلاواسطہ یا بالواسطہ، اتفاقی یا نتیجتاً، خصوصی یا تعزیری، خفیہ یا غیر خفیہ کسی بھی قسم کی معلومات کے غیر قانونی استعمال، تبدیلی، حذف، یا انکشاف کے نتیجے یا تعلق سے وقوع پذیر، سسٹم میں غیر قانونی نقب زنی یا کسی اور طرح سے سیکیورٹی ٹوٹنے، یا سسٹم کی ناکامی کی صورت میں ذمہ دار نہ ہو گی۔ VisaHQ.pk اس کے ذریعے اس ویب سائٹ کو سیکیورٹی اور معاونت فراہم کرنے والے ہارڈوئیر اور سافٹویر کی تمام وارنٹیوں بشمول تمام معنوی وارنٹیوں، کسی خاص مقصد کے لیے موزونیت اور اتفاقی، خصوصی، بلاواسطہ یا نتیجتاً نقصانات سے اظہارِ لاتعلقی کرتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ VisaHQ.pk، اس کے افسران اور ملازمین، شراکت دار، ملحقین، ذیلی ادارے، جانشین اور مقرر کردہ، اور اس کے تھرڈ پارٹی ایجنٹ بلاواسطہ یا بالواسطہ، کسی بھی انداز میں کسی قسم کے سقم، غلط استعمال، غلطیوں، کسی تیسرے فریق کی خلل اندازی، وائرسوں، یا ہیکر حملوں جن کا نتیجہ ڈیٹا یا خدمات کی گمشدگی کی صورت میں نکلے، بشمول، لیکن اسی تک محدود نہیں، خدمات کی ترسیل یا فراہمی میں غلطیوں یا خلل اندازی، پر آپ یا کسی دیگر شخص کے قصوروار نہیں ہوں گے۔ VisaHQ.pk دیگر سائٹوں کی جانب روابط رکھتی ہے۔ یہ روابط صرف اور صرف معلوماتی مقاصد اور انٹرنیٹ پر معلومات کے دیگر ذرائع ڈھونڈنے میں معاونت کے لیے مہیا کیے جاتے ہیں۔ چنانچہ، ہم ایسی ویب سائٹوں کی رازداری کے طریقہ کار یا مواد کے ذمہ دار نہیں ہیں۔

4۔ خلاصہ اس سائٹ پر تشریف لا کر اور اس کی خدمات استعمال کر کے آپ غیر مشروط طور پر اس رازداری کے بیان اور ہماری شرائط و ضوابط سے اتفاق کرتے ہیں۔ آپ ان شرائط پر عمل کرنے پر اتفاق کرتے ہیں جو اس سائٹ کے استعمال پر نافذ ہوتی ہیں اور جو آپ اور VisaHQ.pk کے دیگر صارفین کی مہیا کردہ تمام تر معلومات پر نافذ بھی ہوتی ہیں۔ اگر آپ اس رازداری کے بیان کی تمام یا کسی بھی شرط سے اتفاق نہیں کرتے، تو براہِ کرم یہ سائٹ استعمال نہ کریں۔